28 ستمبر 2017 - 13:18
پاكستان كيجانب سے ايران كي موجودگي ميں عالمي انسداد دہشت گردي كانفرنس كا انعقاد متوقع

پاكستاني قومي اسمبلي كے اسپيكر نے كہا ہے كہ پاكستان دسمبر ميں انسداد دہشت گردي كي عالمي كانفرنس كي ميزباني كرے گا جس ميں ايران، تركي، افغانستان اور چين كے اسپيكروں كي شركت متوقع ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاكستاني قومي اسمبلي كے اسپيكر نے كہا ہے كہ پاكستان دسمبر ميں انسداد دہشت گردي كي عالمي كانفرنس كي ميزباني كرے گا جس ميں ايران، تركي، افغانستان اور چين كے اسپيكروں كي شركت متوقع ہے.

يہ بات سردار اياز صادق نے پاكستاني صوبے بلوچستان كي اسمبلي كي خاتون اسپيكر اور ان كے ہمراہ وفد كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ كانفرنس ميں دہشت گردي كے خلاف جنگ كے طريقہ كار اور اس كے خاتمے كے لئے خطي ممالك كے درميان ہمآہنگي اور تعاون كے حوالے سے تبادل خيال كيا جائے گا.

دہشت گردي سے خطي ممالك كي سرحدوں ميں پيش آنے والے واقعات اور مشكلات كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ دہشت گردي اور انتہاپسندي بين الاقوامي سطح پر ايك بڑا چيلنج بن گيا ہے جس پر لگام لگانے كے لئے خطي ممالك كے تعاون كي ضرورت ہے.

اياز صادق نے بلوچستان ميں پيش آنے والے دہشت گردي كے واقعات كو ملكي سلامتي كے لئے خطرہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ بلوچستان ميں خوشحالي اور ترقي لانے كے لئے اس كو امن كا گہوارہ بنانے كي اشد ضرورت ہے.

انہوں نے كہا امريكہ كا پاكستان پر افغانستان ميں دہشت گردي كي حمايت كے الزام كے بعد اب اسلام آباد تہران سميت علاقائي دوست ممالك كے توسط سے دہشت گردي پر قاپو پانے كے لئے قريبي تعاون كو بڑھانے كے لئے پرعزم ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲